ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناورتعلقہ کے آفسر کونڈا میں ڈوب کر تین انجینرنگ طلبا ہلاک

ہوناورتعلقہ کے آفسر کونڈا میں ڈوب کر تین انجینرنگ طلبا ہلاک

Sun, 11 Sep 2016 20:57:14    S.O. News Service

بھٹکل 11/ ستمبر (ایس او نیوز) قریبی سیاحتی مقام آفسر کونڈا سمندر میں ڈوب کر تین انجینرنگ طلبا ہلاک ہوگئے،جن کی شناخت بنگلور آر وی انجینرنگ کالج کے طلبا موہن (21)، تیجس (22) اور چیتن (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق 9/ طلبا کی ایک ٹیم بنگلور سے ہوناور تعلقہ کےآفسر کونڈا میں پکنک منانے کے لئے آئی تھی، یہ آج اتوار شام کوسمندر میں تیر رہے تھےکہ اچانک سمندری موجوں میں آکر تین لوگ ڈوبنے لگے، مقامی لوگوں نے فوری طورپر انہیں بچانے کی کوشش کی مگرجب دو لوگوں کو باہر نکالاگیا تو اُس وقت تک وہ موت کے منہ میں جاچکے تھے۔ تیسرے کو نازک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر اُس نے بھی دم توڑ دیا۔

منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

خیال رہے کہ آفسر کونڈا بھٹکل سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔


Share: